|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2017

کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ سرکاری مشینری بی این پی کے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن جانے سے روک رہی ہے۔

سرکاری امیدوار کو جتانا تھا تو عوام کو گرمی میں کھڑا کرنے کی کیا ضرورت ہے. سریاب کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جارہا ،بی این پی کی اکثریتی علاقوں میں ایف سی لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آزادی سے ووٹ کاسٹ کرنے دیا جائے، عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے کا مقصد سرکار کی حمایت یافتہ امید وار کو کامیاب کرانا ہے جب سرکاری امید وار کو کامیاب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے تو لوگوں کو گرمی میں کھڑا کرنے کی ضرورت کیا ہے۔