|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2017

خاران : ایم پی اے خاران میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ کلرک ملکی ترقی میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، انہیں ہرسے طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرینگے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے خاران میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کو پچاس ایکڑ زمین کلرک ہاؤسنگ اسکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خاران محمد بخش ساجدی ، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی عبدالمجید بڑیچ، جنرل سیکرٹری مقبول بلوچ ودیگر عہدیداران موجود تھے، اس موقع پر ایم پی اے خاران نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی گئی پچاس ایکڑ زمین کلرک ایسوسی ایشن کاافتتاح کیا ۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاران کی ترقی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، میرا جینا مرنا خاران کے عوام کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ خاران کے عوام نے جس طرح مجھے اور میرے فرزند میر شعیب نوشیروانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس کو قرض سمجھ کر خاران کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنا چاہیں مخالفت کریں لیکن ہمارا وژن اورمشن صرف اور صرف خاران کے عوام کی خدمت ہے، جسے ہم ہر حال میں جاری رکھیں گے اور مخالفین کے پروپیگنڈے اور جذباتی نعرے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ، انہوں نے اس موقع پر کلرک ایسوسی ایشن کیلئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ۔