|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2017

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چند سیاسی عناصر قوم کو غیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والے ماہر سیاستدان نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جب کہ چند عناصر اقتدار کی سیاست کے لیے ملک و قوم کی تقدیر داؤ پر لگارہے ہیں تاہم عوام نے دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلقی ظاہر کی لہذا ایسے عناصر قوم کو غیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام صرف ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور اسی لیے مسلم لیگ (ن) کو عوام نے خدمت کا مینڈیٹ دیا، ہم نے ہمیشہ سچے دل کے ساتھ عوام کی خدمت کی جب کہ ہمارا جینا مرنا ہمیشہ عوام کے لیے رہے گا تاہم ملک کی ترقی کا سفر روکنے رکاوٹ ڈالنے والے عوام پر رحم کریں۔