اندرون بلوچستان : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ، متاثرہ اضلاع میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آگئے، ندی نالوں میں طغیانی مذکورہ علاقوں کادیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، فصلوں زرعی اراضی اور کچے مکانات کو نقصان ، متعدد مکانات منہدم ہوگئے، شہری حکومتی امداد کے منتظر۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی سہ پہر کو بیلہ شہر اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ،محکمہ موسیمات بیلہ کے انچارج عبدالعزیز عباسی کے مطابق آدھے گھنٹے کے دوران بیلہ شہر میں بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔
عبدالعزیز عباسی کے مطاق بیلہ شہر اور گردنواح میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں اور موسم آبرآلود ہے بارش سے بیلہ شہر کے نشیبی علاقوں اور برساتی ندیوں نالوں میں میں طغیانی آگئی ہے ، حالیہ مون سون بارشوں نے جہاں ملک کی دیگر حصوں میں تباہی مچادی ہیں ضلع کچھی بھی اسکی لپیٹ میں آچکی ہے جس سے ضلع کچھی کے علاقے بالاناڑی حاجی شہر کے کئی دیہات سیلابی ریلوں کی نظر ہو چکے ہیں گاڑی صالح محمد میں آمدہ۔
اطلاعات کے مطابق پانچ گھروں ،گوگڑہ رئیسانی میں بھی ساتھ گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے کافی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جبکہ مضافاتی علاقہ گور عبدالرحیم بنگلزئی کے علاقہ مکین مکمل طور پرسیلابی پانی سے زیر آب آگئے ہیں جس سے مذکورہ بالا علاقوں کی زمینی راستے بھی منقطع ہو چکے ہیں جس سے علاقہ مکین اشیاء خردنوش کیلئے کافی مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں جبکہ لاکھوں روپے کی اجناس بھی سیلابی پانی کی نظر ہو چکے ہیں ۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکی ہیں جس سے علاقے مکین بے سرو سانی کی حالت میں کسی غیبی امداد کی منتظر ہیں جبکہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں علاقے میں سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے وبائی بیماریاں پھلنے کا بھی خدشہ ظاہر یا جارہا ہے حکومت فوری طور پر علاقہ مکینوں کی ہنگامی بنیادوں پر ریسکیوکا کام شروع کرے بصورت انسانی جانوں کا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
شیرانی میں بھی مون سون کے حالیہ طوفانی بارشوں اور تیز ہوواؤں نے تباہی مچادی بڑئے پیمانے پر نقصانات۔تفصیلات کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں میں کھڑے فصلات تباء ہوگئے آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلوں سینکڑوں مال مویشی ہلاک ہوگئے حفاظتی پوشتے ٹوٹ گئے جن سے کروڑوں روپے کے کھڑے فصلات تباء ہوگئے ۔
کچے مکانات مہندم ہوگئے ندی نالون میں تغیانی سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کررہے ہیں سلیازہ تکئی ،بابڑ ایریا یونین کونسل میرعلی خیل یونین کونسل سمبازہ گستوئی ،مرغہ کبزئی ،عبداللہ زئی۔یونین کونسل شہاب زئی ،یونین کونسل والہ اکرم،ژوب شہر کے چار یونین کونسلوں اور ر دیگر یونین کونسلوں میں فصلوں ،زرعی آراضی ،حفاظتی بندات اور گھروں کی دیواروں کوشدید نقصانات پہنچائیں، ڈپٹی کمشنر محمد حیات کاکڑ کا حالیہ بارشوں سے ہونے والے متاثرہ علاقوں کا دورہ مون سون کے طوفانی ہوواؤں اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے بارش سے متاثر ہونے والے سکولوں کا بھی معائنہ کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکشن تازہ خان ناصر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ رکھیں انھوں نے کہا تمام وسائل کوبروئے کار لائے جارہے ہیں۔
اندرون بلوچستان مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ،ندی نالوں میں طغیانی متعدد اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع
وقتِ اشاعت : July 18 – 2017