|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2017

کوئٹہ: میجر جمال شیران بلوچ شہید کو تربت کے آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق پشاور خودکش بم دھماکے میں شہید ہونیالے میجر جمال شیران بلوچ کی میت خصوصی طیارے کے ذریعے پشاور سے کراچی اورپھر تربت پہنچائی گئی ۔

ان کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ دار بھی کوئٹہ اور کراچی سے دوخصوصی طیاروں کے ذریعے تربت پہنچے۔

نماز جنازہ آبائی علاقے تربت میں پٹھان کہور کے فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج گوادر440بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر خرم شاہ ، بریگیڈیئر نصر حیات، کرنل مصور، لیفٹیننٹ کرنل زاہد حسین،ایس ایس پی کیچ عمران قریشی، ضلعی انتظامیہ کے آفیسران، شہید کے والد، بھائی، عزیز و اقارب اور علاقے کے سیاسی و سماجی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

شہید کو بعد ازاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ پٹھان کہور تربت کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔