|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2017

وزیر مملکت برائے اطلاعت و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ رد کرے گی اور وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔

 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بدنیتی پر مبنی ہے اور اس نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا جس کی آئین و قانون اجازت نہیں دیتا جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف جعلی کیسسز بنانے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے مخبر کے ذریعے دستاویزات لیں، جے آئی ٹی کی دستاویزات بھی غیر تصدیق شدہ ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اثاثے اور ٹیکس ریٹرن کے ریکارڈ موجود ہیں، وزیراعظم نے ایک پیسے کی خوردبرد نہیں کی لہذا وہ ایک بار پھر سرخرو ہوں گے اور جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ رد کرے گی۔