خضدار : فیروز آباد سے تعلق رکھنے والے مرددوئی اتحاد کے چیئرمین عبدالحمید مردوئی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر بولان مائنگ انٹر پرائز ز انتظامیہ اور کنٹریکٹر کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظا ہرین سے عبدالحمید مردوئی ،محمد ایوب مردوئی ،رشید احمد مردوئی اور امداد علی مردوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بولان مائننگ انٹر پرائزز نصف صدی سے فیروز آباد سے قیمتی پتھر بیرائٹ نکال رہا ہے اس وقت مردوئی قبیلہ اور بولان مائننگ انٹر پرائزز انتظامیہ کے مابین ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ تعلیم صحت عوام کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے لیکن اس وقت سے اب تک معاہدے کی صریحا خلاف ورزی ہو رہی ہے اور کمپنی معاہدے کی ایک شق پر بھی عملدر آمد نہیں کر رہا بلکہ ایک خود ساختہ علاقائی نمائندے کو مکمل طور با اختیار بنا کر قومی سرمایہ سے حاصل وسائل کا مالک بنیا گیا ہے۔
انہوں نے کہالزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق کمپنی انتظامیہ کی ملی بھگت سے مذکورہ کمپنی کی قیمتی پتھر کو کوڑیوں کے دام بیچ کر قومی وسائل کو بے دردی سے بند ر بانٹ کیا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ جو معائدہ کمپنی اور فیروز آباد کے مکینوں کے مابین ہوا تھا اس کی میعاد ختم ہو چکی ہے ہم نہیں چاہتے کہ یہ معاہدہ مزید طول پکڑے کیونکہ اس کمپنی نے جتنا ہمارا استحصال کیا ہے اس بڑا کوئی ظلم نہیں ہو سکتا مقررین نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ مردوئی قبیلے کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا تحقیقات کرائیں ۔