گوادر : ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی شہریار تاج کا کہنا ہے کہ گوادر ماسٹر پالان کے تحت اولڈ سٹی کو مراحلہ وار منتقل کرنے پر کام جاری ہے نئے ماسٹر پالان میں مشاورت سے کام کیا جائے گا چائنیز حکام نے پچاس گھروں پر مشتمل ماڈل کالونی کے لئے صوبائی حکومت کو پروپوزل دے دی ہے۔
پبلک ڈیمانڈ کو پیش کرنے کے لئے ایم پی اے اور ایم این اے جی ڈی اے گورننگ باڈی کے ممبر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی کی ایس اے ایس گروپ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ادارہ مستقبل کے پلان کے ساتھ گوادر کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوششیں کررہی ہے ۔
جلد جی ڈی اے ہسپتال اسکول اور پارک کی اپگریڈیشن کی جائے گی ،میرین ڈائیور کی مزید خوبصورتی کے لئے جدید لائٹنگ نظام نصب کیا جائے گا۔ سید ہاشمی ایونیو پر ترقیاتی کام کے التوا کا سبب انکروچمنٹ ہے جسے ضلعی انتظامیہ نے حل کرنا ہے سیوریج لائن کا کام آخری مراحل میں ہے ستمبر تک پاۂ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔جی ٹیز تعمیر کرنا مشکل کام ہے۔
سربندن اور پشکان جی ٹیز کا کام سست روی کا شکار تھا کام میں تیزی لائی گئی ہے جلد مکمل کئے جائیں گے پسنی فش ہاربر کی طرح جی ٹیز کو ناکام نہیں ہونے دینگے جی ڈی اے نے این او ای شدہ نجی ہاوسنگ اسکیمز پر ترقیاتی کام شروع نہ کرنے پر نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
متعدد ہاوسنگ اسکیم نے پرانے الاٹیز کو نئے ریٹ لسٹ جاری کئے جن کے خلاف کاروائی کی جائے گی جی ڈے اے سوڈ ڈیم سمیت متعدد پانی کے منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے ۔