کوئٹہ : کوئٹہ شہر میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بعد پی ٹی سی ایل نے ٹیلی فون اور براڈ بینڈ کی لوڈ شیڈنگ بھی متعارف کروائی دی پورے دن میں صرف چند گھنٹو ں ہی انٹر نیٹ اور ٹیلی فون سروس مہیا کی جانے لگی ۔
تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں جناح روڈ ،شہاز ٹاؤن،جیل روڈ ،سیٹلائٹ ٹاؤن ، جنا ح ٹاؤن ،سریاب روڈ پر پی ٹی سی ایل کی ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سروس گزشتہ کئی دنوں سے وقفے وقفے سے معطل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،
صا رفین کو دن میں صرف چند گھنٹے ہی سروس فراہم کی جاتی ہے جس کے بعد اکثر اوقات فون لائن ڈیڈ اور براڈ بینڈ سروس معطل رہتی ہے جبکہ متعد د بار شکایات درج کروانے کے با وجود بھی ایک ایک ہفتے تک زائد عرصے تک نہ تو کوئی پی ٹی سی ایل کا نما ئندہ فون ٹھیک کر نے آتا ہے اور پی ٹی سی ایل دفتر جا نے والے صارفین کو بھی ٹرخا کر گھر بھیج دیا جاتا ہے۔
پی ٹی سی ایل کی غیر معیاری سروس سے صحافیوں ،میڈیا چینلز،طلبا ء، دفتری وگھر یلو صارفین کے معمولات کار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور ہر ماہ بل میں تما م سروسز نے چارجز پورے لئے جارہے ہیں بیشتر صارفین تنگ آکر نٹیلی فون ،براڈ بینڈ اور سمارٹ ٹی وی کنیکشن منقطع کر وانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ،صارفین کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی سی ایل حکام سروس کا معیار بہتر نہیں کرسکتے تو بھاری بھرقم بل بھجوانے سے بھی گریز کریں ۔