|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2017

تمبو : بلوچستان کے عوام کو پسماندہ رکھنے کی ایک اور گہری سازش اربوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر کچھی کینال منصوبے پر تعمیراتی کام منسوخ کردیا گیا نصیر آباد ڈویژن سمیت بلوچستان کی ترقی میں بنیادی اور قلیدی کردار کا حامل منصوبہ کی بندش سے صوبے کے عوام میں مایوسی اور پسماندگی مذید پھیلنے کا خدشہ ذارئع کے مطابق وفاقی حکومت نے کچھی کینال منصوبے پر تعمیراتی کام روک کر فنڈز بند کرنے اور مذکورہ منصوبے کو منسوخ کردیا ہے ۔

جس سے نصیرآباد ڈویژن سمیت بلوچستان کے عوام میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی کچھی کینال کا منصوبہ کا بہشتر حصہّ پنجاب میں مکمل ہوچکا ہے جہاں پنجاب کے لاکھوں ایکڑ ز اراضیات کچھی کینال سے آباد ہورہے رہیں جبکہ بلوچستان کے اندر 550 کلومیٹر کچھی کینال کی تعمیر کا منصوبہ بند کردیا گیا ہے ۔

مذکورہ منصوبہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے شروع کیا تھا مذکورہ منصوبے پر اربوں روپے کی لاگت تھی کچھی کینال منصوبے سے نصیر آباد ڈیرہ بگٹی جھل مگسی کچھی بولان سبی تک لاکھوں ایکڑ اراضیات کاشت کرسکتا تھا بلوچستان کے عوام سے زیادتیوں اور ناانصافیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے کچھی کینال منصوبے کی منسوخی پر حکومت بلوچستان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے اسطرح سی پیک منصوبے میں بھی بلوچستان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے حکومت مطالبہ کیا ہے کہ کچھی کینال منصوبے پر دوبارہ تعمیراتی کام شروع کر کے مذکورہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔