۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2017

ڈھاڈر: سنی کے علاقے ہفت ولی میں دو قبائل میں زمین کے تنازعہ پر خونی تصادم دو افراد جاں بحق علاقے میں سخت کشیدگی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کی تحصیل سنی کے علاقے ہفت ولی میں لیویز ذرائع کے مطابق زمین کے تنازع پر دو قبائل مورچہ بند ہوگئے اور ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے شدید فائیرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک قبیلے کے دو افراد داد محمد ولد عبدالمجید اور محمد عظیم ولد محمد عمر گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں خونی تصادم کے بعد سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں بالاناڑی کے علاقے لمجی لنڈسے کے مقام پر تیز رفتار ٹوڈی کار نے سائیکل سوار وسایا ولد شکر خان موقع پر ہلاک ہوگیا مقامی لیویز نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور محمد اکرم ولد نور محمد سکنہ ٹنڈو محمد خان کوو گرفتار کرلیا مذید کاروائی لیویز کر رہی ہے۔