|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2017

خضدار: کمشنر قلات ڈویثرن محمد ہاشم غلزئی ایڈیشنل کمشنر میجر (ر ) اورنگ زیب اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مند خیل ، ضلعی منتظم صحت خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری ، ڈائر یکٹر قلات ڈویثرن ڈاکٹر محمد مراد مینگل نے بدھ کے روز لیبر ہسپتال خضدار کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈی ایچ او خضدار ڈاکڑ فضل محمد زہری نے کمشنر قلات ڈویثرن کو لیبر ہسپتال خضدار کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا ہسپتال میں موجود مشینری کے بارے تفصیلات بتائے ڈی ایچ او خضدار نے بتایا کہ لیبر ڈپارٹمنٹ نے یہ ہسپتال جو25 بستروں پر مشتمل ہے 2008میں محکمہ صحت کو حوالہ کیاتھا ۔

ہسپتال کے لئے ڈاکٹر ز اور دیگر عملہ کا تعیناتی کیا گیا لیکن اس کے باجود یہ ہسپتال کام شروع نہیں کرسکا جو شہر کے لئے نیک شگون نہیں جس کی وجہ سے ٹیچنگ ہسپتال پر اضافی بوجھ ہے کمشنر قلات ڈیثرن نے کہا کہ اتنے بڑے ادارے کا جسمیں گورنمنٹ نے کرڑوں روپیہ خرچ کیا جو ہر اعتبار سے ایک بہترین ہسپتال ہے ۔

ڈاکٹروں کے لئے کالونی بھی موجود ہے لیکن طویل مدت گذرنے کے باوجود یہ بلڈنگ خالی ہے انتہائی افسوس ناک ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ لیبر ہسپتال کو کام میں لایا جائے اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لیبر ہسپتال کو ٹر اما سینٹر میں تبدیل کیا جائیگا اس سلسلے میں سیکرٹری صحت سے بات ہوئی ہے جس کا انہوں نے با قاعدہ منظوری دیا ہے ۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ بہت قلیل مدت میں ٹر اما سینٹر کو فعال کیا جائیگا ٹرما سینٹر میں ایک سرجن و دیگر دو میڈیکل آفیسران باقاعدہ تعینات ہونگے کمشنر قلات ڈیثرن کہاہے کہ لوگوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

کثیر الآبادی والے ضلع خضدار میں ایک اور ہسپتال کی ضرورت بہت دیر سے محسوس کیا جارہا ہے اب جبکہ آئندایک مہینہ میں انشاء اللہ ٹراما سینٹر خضدار کام شروع کریگا جس کی وجہ سے ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا بوجھ کم ہوگا کسی بھی ممکنہ حادثہ کی صورت میں متا اثرہ افراد کو جلد طبی سہولت مہیا ہونگی ۔

قبل ازیں کمشنر قلات ڈویثرن محمد ہاشم غلزئی نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا دروہ کیا اس موقع پر قائم مقام میڈیکل سپرنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر عبد الواحد زہری پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈ رریشن ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر عبدا للہ ساسولی بھی موجود تھے ۔

انہوں نے گردوں کے ڈائلاسز کے لئے مختص وارڈ کا دورہ کیا اور ڈائلاسز مشینوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کو بتا یا گیا کہ آئندہ ایک ہفتہ میں ٹیچنگ ہسپتال میں گردوں کے ڈائلاسزکا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کوئٹہ و کراچی جانے کی زحمت سے نجات ملے گی۔