خضدار: ممتاز ٹرانسپورٹر بشیر حلیمی نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق جمعہ کے روز مغرب کے وقت سپریم کونسل آل پاکستان ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی وائس چیئرمین بشیر احمد حلیمی پر نا معلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ مقامی ٹرانسپورٹ اڈے سے گھر کی جانب جا رہے تھے گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہو گئے ۔
جنہیں مقامی پولیس نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں دوسری جانب واقع کا اطلاع ملتے ہیں پولیس ،لیویز اور ایف سی کی نفری موقع واردات پر پہنچ گئے اور واقعہ میں ملوث حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ۔
خضدار، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹرانسپورٹر زخمی
وقتِ اشاعت : July 29 – 2017