|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2017

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں میزبان باکسر کو شکست دے دی۔

ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے باکسر محمد وسیم کا پاناما کے باکسر ایون ٹیروس سے مقابلہ ہوا۔

محمد وسیم نے تیسرے ہی راؤنڈ میں مخالف باکسر کو زیر کرتے ہوئے نہ صرف فائٹ جیتی بلکہ وہ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ پاکستانی باکسر 2 بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلوس ٹائٹل جیت چکے ہیں۔