|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2017

خضدار : گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضریوں کو بائیو میٹرک سسٹم پر کر دیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

عوام کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے ملازمین (میڈیکل و نان میڈیکل اسٹاف ) کی حاضریوں کو بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل کر دیا گیا سسٹم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر خضدارجمعہ داد خان مندوخیل نے کی ۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی حاضری کا بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل ہونے سے ہسپتال میں نہ صرف ملازمین کی حاضریاں بہتر ہونگے بلکہ ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کا زیادہ فائدہ حاصل ہو گا ۔