|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2017

کوئٹہ :  بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے آج کوئٹہ پریس کلب میں کوئٹہ آپریشن کے دوران سیاسی کارکنوں کے قتل، کوئٹہ آپریشن اورمکران و ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں جاری آپریشنوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران بلوچ نیشنل فرنٹ کے رہنماؤں نے کہا کہ میڈیا کے لئے ایک ممنوعہ علاقہ ہے، یہاں خبریں تو روز بنتی ہیں ٹی وی چینلوں کے ذریعے عام لوگوں تک نہیں پہنچ پاتی ہیں

این ایف کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال تحریک کو ختم نہیں کرسکتی البتہ بڑی تعداد میں بے گناہ انسانی جانوں کی ضیاع کا سبب بنتی ہے۔

یہ عالمی اداروں کی زمہ داری ہے کہ وہ بلوچستان کے سیاسی مسئلے کے پرامن حل کے لئے، لاپتہ افراد کی بازیابی اور قتل عام روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔