کوئٹہ: اسٹیبلشٹمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے ڈی ایم جی گروپ کے 70جبکہ پولیس سروسز گروپ کے 52آفیسران کے عارضی ومستقل بنیادوں پر گریڈ 18سے گریڈ19میں ترقی دیدی ۔
ترقی پانیوالوں میں بلوچستان میں تعینات انتظامی ،پولیس اور ایف آئی اے آفیسران بھی شامل ہیں۔ کیبنٹ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروسز (ڈی ایم جی گروپ )کے43آفیسران جن کے پاس گریڈ19کا عارضی چارج تھا انہیں مستقل بنیادوں پر گریڈ19میں ترقی دیدی گئی۔
ان میں بلوچستان میں تعینات ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان محمد طارق ،شیرین ناز،اعجاز علی پٹھان،ولی محمد،محمد عثمان معظم بھی شامل ہیں۔جبکہ27آفیسران کو عارضی بنیادوں پر گریڈ18سے ترقی دے کر گریڈکا ایکٹنگ چارج دیدیا گیا۔
علاوہ ازیں پولیس سروسز پاکستان (پی ایس پی )گروپ کے 29آفیسران کو گریڈ18سے گریڈ19میں مستقل بنیادوں پر ترقی دیدی گئی۔ ان آفیسران کے پاس پہلے گریڈ19کا ایکٹنگ چارج تھا۔
ان آفیسران میں سید علی ناصر رضوی بھی شامل ہیں جن کی خدمات حکومت بلوچستان کے پاس ہیں۔ جبکہ گریڈ 18کے 23آفیسران کو ترقی دے کر گریڈ19کا ایکٹنگ چارج دیدیا گیا۔
ان میں بلوچستان پولیس کے 9آفیسران بھی شامل ہیں۔ عارضی بنیادوں پر ترقی پانے والوں میں بلوچستان پولیس کے ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ،ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ نذیر احمد کرد، ایس پی وزیر خان ناصر، آغا طاہر علاؤ الدین ، ایس ایس پی پشین محمد سلیم لہڑی،ایس ایس پی چمن عبدالحئی بلوچ،ایس ایس پی لورالائی محمد انور کھیتران، ایس ایس پی حامد شکیل صابراورایف آئی اے بلوچستان میں تعینات شہاب عظیم لہڑی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے مختلف وجوہات کی بناء پر گریڈ19کا ایکٹنگ چارج رکھنے والے پولیس سروسز گروپ کے5آفیسران سے ایکٹنگ چارج واپس لے لیا۔ یہ آفیسران اب گریڈ 18میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
ڈی ایم جی گروپ کے درجنوں افسران کی ترقی
وقتِ اشاعت : August 3 – 2017