|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2017

حب: قانونی کنکشنز اور غیر قانونی ٹرانسفرمرز کے خلاف اپریشن شروع کردیا گیا.جرنل منیجر آئی بی سی اوتھل افضال خان برگھڑی اور ڈپٹی جرنل منیجر عبدالوھاب مگسی کی ھدایت پر اپریشن شروع کردیا گیا ۔

پہلے دو دن میں اوتھل سمیت ضلع بھر کی کئی علاقوں میں سیکڑوں کنکشن کاٹ دئیے گئے اور 6عدد ٹرانسفرمر اتار لئیے گئیے۔

افضال خان برگھڑی اور عبدالوھاب مگسی کی ھدایت پر منیجر عبدالکریم جمالی منیجر رمیش کمار منیجر لعل خان کٹو ڈپٹی منیجر منیر شاہ مراد اسسٹنٹ منیجر جاوید علی چانڈیو اسسٹنٹ منیجر ریاض احمد شیخ اسسٹنٹ منیجر جمیل احمد سیال کی نگرانی میں تابڑ توڑ اپریشن شروع ہے جو کہ پورے ضلع میں جاری رہیگا۔