حب : بلوچستان کے صنعتی شہر میں خضدار کے نوجوان کی لا ش برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر حب میں ایک نوجوان کی لاش مردہ حالت میں نعیم ہوٹل کے پچھلے سائیڈ سے ملی ، جسے ایدھی رضاکاروں نے مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
نوجوان کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے تاہم نوجوان کی پراسرارانداز میں موت معمہ بن گئی ہے جانبحق نوجوان کی شناخت پیرجان ولد گل جان کے نام سے ہوئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق پچیس سالہ جانبحق نوجوان کا تعلق خضدار کے علاقے زیریں کھٹان سے بتایا جاتاہے ۔
ہسپتال ذرائع نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی لیکن نوجوان کی موت کی وجوعات کے حوالے سے میڈیا کو کچھ نہیں بتایاتاہم ڈ ی ایس پی سی آئی اے پولیس کے مطابق متوفی نوجوان نشے کا عادی تھا ۔