|

وقتِ اشاعت :   August 6 – 2017

خضدار : ٹرانسپورٹ یونین کے راہنما بابو محمد یوسف قاتلانہ حملے میں شدید زخمی بابو یوسف کو شہر سے گھر جاتے ہوئے راستے میں نشانہ بنایا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ سمیت اعلی حکام اور شہری اسپتال پہنچے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب معروف سماجی راہنما اور اور ٹرانسپورٹر بابو محمد یوسف مینگل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے

آخری اطلاع تک وہ ااپریشن تھیٹر میں تھے بابو محمد یوسف مینگل اس وقت قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے جب وہ شہر سے اپنے گھر واقع کھٹان جا رہے تھے کہ برف فیکٹری کے قریب ان پر پہلے سے تاک میں بیٹھے حملہ آوروں نے فا ئرنگ کی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ٹرانسپوٹروں ،شہریوں ،تاجر برادری ،مقامی انتظامیہ کے اعلی حکام اسپتال پہنچے دریں اثنا زندگی کے مختلف سیاسی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔