|

وقتِ اشاعت :   August 6 – 2017

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں آپریشن رد الفساد کے تحت سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے جس کے دوران دہشتگردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنثیم کے چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں، سبوتاڑ کارروائیوں ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کئے گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے درمیانی علاقے جنت علی اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا جس میں فورسز کو ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد حاصل تھی۔