|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2017

اسلام آباد :  چینی تعاون سے تعمیر ہونے والے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تیزی سے کام جاری ہے‘ رن وے کا کام 75 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ میں 300 گاڑیوں کی پارکنگ کے ساتھ 30 ہزار ٹن سالانہ کارگو کرنے کی سہولت موجود ہوگی‘ ائیرپورٹ پر پی 737 ‘ ائیر بس اے 320 ‘ 200 ‘ پی 777 اے‘ 330 اور 340 ائیرکرافٹ کی پارکنگ کی جگہ بنائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے ابتدائی منصوبوں میں شامل نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نظرثانی شدہ قیمت لاگت 22 ارب 94 کروڑ روپے سے تیار کیا جائے گا۔ یہ ائیرپورٹ چار ہزار تین سو ایکڑ رقبہ پر ہوگا ۔

نیو گوادر انٹرنیسنل ائیرپورٹ کا پی سی ون 2010 میں تیار کیا گیا تھا اس میں سات ارب پچاس کروڑ روپے کی منظوری دس جولائی 2015 ء میں دی گئی تھی ۔

نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ گوادر سے 26 کلومیٹر دور مشرق کی طرف ہے ائیرپورٹ کی تعمیر چائنہ کی کمپنی کرے گی اور اس منصوبے کو 36 ماہ میں تیار کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نیو گوادر ائیرپورٹ پر 22 ارب 94 کروڑ کی لاگت سے بنایا جائے گا جو مکمل طور پر چائنہ کے تعاون سے بنایا جائے گا لیکن اگر اس منصوبے پر 22 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کا خرچہ ایا تو وہ پاکستان کو لگانا پڑیں گے لیکن ہمیں امید ہے کہ نیو گوادر انٹرنشنل ائیرپورٹ اسی رقم میں مکمل ہوجائے گا۔
ائیرپورٹ کی فزیبلٹی پر دستخط 19 اگست 2016 میں کئے گئے تھے چائنہ کی شنگائی سول ایوی ایشن کا ایک وفد 7 مارچ سے 23 مارچ 2016 تک گوادر میں رہا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔