کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے چمن باچاخان مرکز میں پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکن اور عہدیداران پارٹی کی جانب سے سہ روزہ احتجاجی شیڈول کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔
اصغر خان اچکزئی نے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔اس سلسلے میں آج بروز سوموار 7اگست چمن سمیت صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جائینگے جس سے پارٹی کے صوبائی مرکزی وضلعی قائدین اور وکلاء رہنماء خطاب کرینگے ضلع پشین میں بھی پاٹی کے اجلاس میں صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ،ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ،سینئر اراکین بنیادی یونٹوں تحصیل عہدیداروں نے7-8اور9 اگست شیڈول اورانتظامات کا جائزہ لیا اور اسے حتمی شکل دی گئیں ۔
دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان مابت کاکا کے مطابق سانحہ سول ہسپتال شہداء 8اگست کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں پارٹی کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا اس سلسلے میں باچا خان مرکز پشاور میں سہ پہر 2بجے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے مرکزی رہنماء خطاب کرینگے ۔
کراچی میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ کوئٹہ میں 8اگست کو صوبہ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی جسکی تمام سیاسی جماعتوں اور انجمن تاجران حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
کارکن 3روزہ احتجاجی شیڈول کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات ایک کریں، اصغر اچکزئی
![]()
وقتِ اشاعت : August 7 – 2017