کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کا14واں کانووکیشن2017بروز بدھ صبح09:00بجے جامعہ کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ جس کے مہمان خصوصی صدرمملکت جناب ممنون حسین ہونگے۔ جبکہ اعزازی مہمان خاص گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان محمد خان اچکزئی ہونگے۔
کانووکیشن میں12پی ایچ ڈی ڈگری اولڈرز، 40ایم فل ڈگری اولڈرز اور 35گولڈ میڈلسٹس اور مختلف شعبہ جات کے فارغ التحصیل 300سے زائد طلباء و طالبات کو ڈگری ایوارڈ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کانووکیشن کا فل ڈریس ریئرسل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے باحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، اساتذہ اور کانووکیشن کے رجسٹرڈطلباء و طالبات نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے فل ڈریس رئیرسل اور کانووکیشن کے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناََ طلباء و طالبات کے لئے کانووکیشن ایک یادگار تقریب ثابت ہوگی۔ جس میں وہ اپنے اصل ڈگری وصول کریں گے۔ کیونکہ انسان کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ پوری زندگی رہتا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ معاشرے میں اپنے تعلیمی خدمات کو کس طرح سرانجام دیں گے اور ایک تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔آخر میں انہوں نے کانووکیشن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کانووکیشن کی کامیابی کیلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جامعہ بلوچستان کاکانووکیشن آج ہو گا،صدر ممنون مہمان خصوصی ہونگے
وقتِ اشاعت : August 9 – 2017