کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ8اگست بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادکیاجاتاہے ملک دشمن قوتوں نے ہم سے ہماراقیمتی سرمایہ چھین لیاسی پیک کے باعث امریکہ اوربھارت مسلسل وطن عزیزکے خلاف سرگرم ہیں ۔
بدقسمتی سے 8اگست ،سانحہ پی ٹی سی اوردوبارسانحہ مستونگ میں سینکڑوں افرادشہیدہوئے آج تک عوام کے زخموں کامدوانہیں ہواہے حکومت قاتلوں اورملوث عناصرکوبے نقاب کرے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت کے صوبائی رہنماحافظ خلیل احمدسارنگزئی کی جانب سے دیئے گئے ۔
عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرملک سکندرخان ایڈوکیٹ،ایم اپی اے مفتی گلاب کاکڑ،ایم پی اے میرعاصم کردگیلو،صاحبزادہ کمال الدین،سیدجانان آغا،حافظ ابراہیم لہڑی،حاجی نورگل خلجی، سردارنوراحمد بنگلزئی،میرحشمت لہڑی،عزیزاللہ پکتوی،عبدالواسع سحر،ناصرمسیح،حاجی قاسم خان خلجی،عزیزاحمدسارنگزئی، مختلف حلقوں کے عہدیداروں،صحافیوں اورقبائلی رہنماؤں نے شرکت کی۔
مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کوایسے موقع پررواداری کامظاہرہ کرناہوگاہم سب کومل کرملک وقوم کے خلاف سازشوں کوناکام بناناہوگاکچھ قوتیں ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ المناک سانحہ کاایک سال مکمل ہواابھی تک ہمارے دکھوں کامدوانہیں ہواہے آج بھی قاتل آزادگھوم رہے ہیں ہماراقیمتی اثاثہ ہم سے چھین لیاگیاجس سے نہ صرف چندخاندان بلکہ بلوچستان یتیم ہوا۔
انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم تمام تررکاوٹوں،سازشوں اورہرقسم کھٹن حالات کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے ہم بلندحوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں گے انہوں نے کہاکہ شہداء نے قربانی دیکرتاریخ رقم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت کسی حدتک ملک میں مجموعی طورپرامن قائم ہواقربانی کی لسٹ میں جمعیت علماء اسلام،دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں وکارکنوں،وکلاء،صحافیوں اورعوام کی بڑی تعدادشامل ہے معاشرے کے ہرفردکودہشت گردی کے خلاف لڑناہوگااس موقع پرشہداء کے لئے اجتماعی دعاکی گئی۔
سانحہ8 اگست بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادکیاجاتاہے،غفوری حیدری
وقتِ اشاعت : August 9 – 2017