کوئٹہ: کوئٹہ ، وی آئی پی موومنٹ شہریوں کیلئے درد سربن گیا ،شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں کی شاہراہیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ،اسکول اور دفاتر جانے والے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور، علی الصبح سریاب روڈ ،سبزل روڈ، زرغون روڈ ،بینظیر پل ،سریاب روڈ کو زرغون اور ڈبل روڈ سے لنک کرنے والے فلائی اوورز پر رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کو روکا گیا ،جس سے دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔
اکثر شاہراہوں پر لمبی قطاریں لگنے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دکانوں کو بھی بند کیاگیا اور گلی محلوں میں رہائشی شہری گھروں میں محصور ہو گئے ،بلیلی ، نواں کلی، سریاب اور دیگر علاقوں سے آنیوالے لو کل بسوں کو سریاب اور کوئلہ پھاٹک پر روک دیا گیا جس کے باعث خواتین، بچے ، طلباء وطالبات اور عام شہری پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے شدید گرمی میں کئی لوگ بے ہوش ہو گئے ۔
کوئٹہ میں دو دن سے وی آئی پی موومنٹ کے باعث کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں، ائیر پورٹ روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ ، انسکمب روڈ سمیت دیگر شاہرائیں بند ہونے کے باعث شدید ترین ٹریفک جام ہو گیاشدید گرمی کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ لو کل بسوں کو کوئٹہ پھاٹک اور سریاب روڈ پر روک دی جس کے باعث لو گوں کو شہر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اکثر شاہرائیں بند ہونے سے سرکاری ملازمین اور طلباء وطالبات ، دفافتر، سکولوں، کالجوں میں دیر سے پہنچے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ وی آئی پی موومنٹ کے باعث شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نکالنے کے لئے فوری طور پر منصوبہ بندی کی جائے۔
وی آئی پی موومنٹ شہر کے مختلف شاہراہیں بند
وقتِ اشاعت : August 10 – 2017