کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہداء 12 اگست بابڑہ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز اول سے ہی ہمارے حصہ میں درپردری‘ آگ و خون اور شہادتیں حکمران اور اشرافیہ نے متعین کر دی 12 اگست1947ء کو جب ملک کو قائم ہوئے ایک سال بھی نہیں گزرا تھا تو ایک ساتھ 650 مرد ‘خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا پرامن احتجاج پر سرعام گولیاں ‘چلائی گئیں ستم پر ستم یہ تھا ان خدائی خدمتگاروں کے لواحقین سے ان گولیوں کی بھی قیمت وصول کی گئیں ۔
جو ان شہداء کے سینوں سے پیوست ہو چکی تھیں بیان میں کہا گیا کہ پشتونوں کو 70 سال میں گولیوں کی پوچھاڑ میں رکھا گیا بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہدائے بابڑہ کی برسی کی مناسبت سے ضلعی دفاتر باچا خان مرکز میں تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی کا اہتمام کریں ۔
دریں اثناء صوبائی پریس ریلیز میں پارٹی کی تمام ضلعی تنظیموں پشتون ایس ایف ‘ نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور غیور اولس کو تین روزہ سوگ احتجاجی پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 اگست کو احتجاجی مظاہروں ریلیوں اور 8 اگست کو مکمل شٹرڈاؤن اور 9 اگست کو تعزیتی ریفرنس میں بھرپور نمائندگی تنظیمی ذمہ داری کو بخوبی احسن سرانجام دینے کو شہداء کے ساتھ انصاف اور لواحقین کیساتھ احساس ہمدردی کا مضمر قرار دیا۔
شہداء 12اگست بابڑہ کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، اے این پی
وقتِ اشاعت : August 11 – 2017