کوئٹہ : سردار بہادر خان ووئمن یونیورسٹی کے طالبات کی حالت غیر ہونے کا معاملہ کی تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت نے سیکرٹری صحت کو ارسال کردی سردار بہادر خان ووئمن یونیورسٹی کے 2 طالبہ کے نمونے حاصل کرکے رپورٹ مرتب کی گئی ہے ۔
ای کول آئی بیکٹریا پھیلنے سے طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔ ای کول آئی بیکٹریا ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کہلاتی ہے۔ ملٹی ڈرگ بیکٹیریا پر قابو پانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس بیکٹیریا پر قابو پانے کیلئے ایمپیم اور سولوزون ادویات کا استعمال ضروری ہے۔
دونوں ادویات مہنگے اور مارکیٹ سے باآسانی حصول ممکن نہیں۔ ایس بی کے یونیورسٹی کے واٹر ٹینک سے ایک بار پھر سیمپل لینا ضروری ہے۔ وائس چانسلر نے واقعے کے اگلے دن طالبات تک رسائی نہیں دی۔
رپورٹ ایک خصوصی ٹیم نے مرتب کی تھی جس میں صحت کے ماہرین شامل تھے واقعہ میں درجنوں طالبات کی حالت غیر ہوگئی تھی ابتداء میں کہا گیا تھا کہ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے طالبات بیمار ہوئی تھیں تاہم تحقیقاتی رپورٹ نے سب کچھ واضح کردیا۔