کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی آج میڈیا اور عدلیہ جو جمہوریت پر حملہ آور ہے مارشل لاء اور ڈکٹیٹروں کے دور میں میڈیا کو ایسے آزادی ملی تھی مجھ پر ایکسڈنٹ کا کیس ہے مگر دو مہینوں سے دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں پیش ہو رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ مجھے صرف صوبے میں شفافیت اور کرپٹ بیورو کریٹ کو بے نقاب کرنے کی سزا مل رہی ہے تین دن میں دو ایس ایس پیز کو شہید کیا گیا انہیں اتنی کوریج نہیں ملی جتنی میرے ایکسڈنٹ کو دے رہے ہیں ہم نے میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی آج میڈیا اور عدلیہ جو جمہوریت پر حملہ آور ہے مارشل لاء اور ڈکٹیٹروں کے دور میں میڈیا کو ایسے آزادی ملی تھی مجھ پر ایکسڈنٹ کا کیس ہے مگر دو مہینوں سے دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں پیش ہو رہا ہے۔
عدلیہ اور میڈیا جمہوریت پر حملہ آور ہے، مجید اچکزئی
وقتِ اشاعت : August 12 – 2017