|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2017

ڈیرہ بگٹی: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ بلوچ عوا م جان چکے ہیں کہ بندوق کا راستہ جھوٹ کار استہ ہے بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل تعلیم یافتہ نوجوانوں سے وابستہ ہے بلوچستان میں دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے گئے بلوچستان کے خلاف سازش کرنے والے کے تمام عزائم ناکام بنا دیئے اب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کا دو ر دورہ شروع ہو گیا۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈیرہ بگٹی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر آئی جی ایف سی کے علاوہ قبائلی و سیاسی عمائدین فوجی آفیسران ، مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی،آئی جی ایف سی نے کہا کہ بلوچ عوام کا کردار نہ صرف ملک کے تعمیر وترقی میں ہے،بلکہ ملک کے بنانے میں بھی بلوچ عوام کا کردار لازوال ہے جب کہ مٹھی بھر شرپسندوں کو بلوچ عوام مسترد کر چکے ہیں جبکہ سی پیک کے صورت میں ایک شاندار مستقبل نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کا منتظر ہے ۔

بلوچ عوام جان چکا،بندوق کا رستہ جھوٹ کا راستہ ہے جو لوگ اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ملک کے سیکورٹی اداروں نے ان کے تمام عزائم کوناکام بنادیا سی پیک سے ہی بلوچستان ترقی کرے گا کیونکہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے اور روشن مستقبل کے لئے بعض عناصر اپنے آقاؤں کے ایماء پر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم عوام کے طاقت سے ان کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ عوا م جان چکے ہیں کہ بندوق کا راستہ جھوٹ کار استہ ہے بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل تعلیم یافتہ نوجوانوں سے وابستہ ہے بلوچستان میں دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے گئے بلوچستان کے خلاف سازش کرنے والے کے تمام عزائم ناکام بنا دیئے اب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کا دو ر دورہ شروع ہو گیا۔