|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2017

راولپنڈی :  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگرد حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ہمارا عزم کسی بھی چیلنج سے کمزور نہیں ہو سکتا۔، حملہ آزادی کے جشن کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ 

ہفتہ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ 

ہمارا عزم کسی بھی چیلنج سے کمزور نہیں ہو ستکا۔ دہشتگردوں نے حملہ کر کے جشن آزادی کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا۔ جس کے باعث8فوجی اہلکار وں سمیت 17شہری شہید ہو گئے زخمی کو ملٹری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔