|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2017

کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کے دور میں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے لئے جدوجہد کی مگر آج وہی میڈیا اور عدلیہ جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام ترقی وخوشحالی کے لئے کردار ادا کیا ہے آج ہم میڈیا سے سوال کر تے ہے کہ آج جمہوریت کی بقاء کے لئے کیوں جنگ نہیں لڑ رہے ترجمان نے کہا ہے کہ جس کیس میں مجید خان اچکزئی کو گرفتار کیا گیا ہے اس کیس پر ا ب تک کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا دو مہینوں سے دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں پیش ہو رہا ہے ۔

مجید خان اچکزئی نے جب صوبے میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تو کرپشن کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی اور تمام محکموں میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ شروع کیا اور آج اس کی سزا مل رہی ہے کیونکہ مجید خان اچکزئی نے صوبے میں شفافیت اور کرپٹ بیورو کریٹ کو بے نقاب کرنے کی سزا مل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ نے میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی آج میڈیا اور عدلیہ جو جمہوریت پر حملہ آور ہے مارشل لاء اور ڈکٹیٹروں کے دور میں میڈیا کو ایسے آزادی ملی تھی مجید خان اچکزئی ایکسڈنٹ کے کیس میں گرفتار ہوئے مگر دو مہینوں سے دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں پیش کیا جا رہا ہے۔