کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملےکی تحقیقات جاری ہے تاہم اب تک دھماکے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
پشین اسٹاپ کے قریب گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا اور دھماکے میں 20 سے 25 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے تاہم اب تک دھماکے مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم آج شام لاہور سے کوئٹہ پہنچے گی جب کہ فرانزک ٹیم پشین اسٹاپ خودکش حملے کی تحقیقات میں حصہ لے گی۔