کوئٹہ: بلوچستان حکومت کاروس سے خریداگیاایم آئی 171ہیلی کاپٹر خریداری کے نو ماہ بعد کوئٹہ پہنچ گیا۔روس سے خریداگیاایم آئی 171ہیلی کاپٹر اتوار کی سہ پہر ساڑے تین بجے کوئٹہ ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا روس سے ایم آئی 171ہیلی کاپٹر کی خریداری حکومت بلوچستان کے پہلے سول معاہدے کی تحت عمل میں آئی یہ معاہدے گذشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹرروس سے ایک ارب 67کروڑ میں خریدا گیا ہے ہیلی کاپٹرکی درآمد پرکسٹم کوڈیوٹی اورٹیکس کی مد میں 50کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے یہ ہیلی پانچ جولائی کو خصوصی طیارے کے ذریعے روس سے لاہورپہنچا جہاں اسے دوبارہ سے جوڑاکر اصل حالت میں لایا گیا ہیلی کاپٹرلانے اورتربیت کیلئے پاکستان سے پائلٹ سمیت دورکنی ٹیم روس گئی تھی28نشستوں کاحامل ہیلی کاپٹرایمرجنسی اوردیگرضرورت کیاستعمال کیلئے خریداگیا ہے۔
بلوچستان حکومت کا روس سے خریدا گیا ہیلی کاپٹر کوئٹہ پہنچ گیا
وقتِ اشاعت : August 14 – 2017