|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2017

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

پاکستان کی 70 جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں عوام نے ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد، اللہ اکبر اور جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

پرچم اتارنے کی تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے بھی شرکت کی جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکھی آرتھر بھی تقریب میں شریک تھے۔