کوئٹہ: افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے شہر چمن میں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ تین خودکش جیکٹس اور1900کلو گرام بارودی مواد سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود اور بم بنانے والے آلات برآمد کرلئے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر واقع کلی میرالزئی میں کاروائی کی اور ایک خالی مکان سے اسلحے اور دھما کہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ۔
برآمد ہونے والے اسلحہ میں 671بارودی سرنگیں، تین عدد خودکش جیکٹس،1905کلو گرام دھما کہ خیز مواد ،1عدد 107ایم ایم مشین گن ،415مختلف اقسام کے ڈینٹو نیٹر ،12.7ایم ایم گن کے 46راؤنڈز ،آئی ای ڈی میں استعما ل ہونے والی6بالیٹیاں ،167اینٹینا ،30عدد ڈیٹونیٹر پن،10میٹر ڈیٹونیٹنگ کورڈ ،6بنڈل تار ،1عدد فیوز ،14آئی ای ڈی سرکٹ ،2کلو گرام بال بےئرنگ،67عدد آئی ای ڈی ریموٹ کنڑول اور ایک ایس ایم جی میگزین شامل ہیں۔
سیکورٹی حکام کے مطابق دہشتگرد یہ اسلحہ اور تخریبی مواد یوم آزادی سمیت مختلف مواقعوں پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کرنا چاہتے تھے تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے عزائم ناکام ہوگئے۔