|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2017

خضدار: ضلع خضدار میں جشن آزادی(یوم پاکستان) روایتی جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا ،پاکستان ہے تو ہم ہیں ہم پاکستان کے بغیر کچھ بھی نہیں ،باہر بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کی خواہشیں کبھی پورے نہیں ہونگی اور نہ ہم کرنے دیں گے ۔

را کے ایجنٹ اور انڈیا کے غلامی کرنے والے کبھی ہمارے خیر خواہ نہیں ہو سکتے جشن آزادی کی تقریب سے صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجوکا خطاب ،اس ملک کے لئے ہمارے بڑوں نے قربانی دی ہے اس کوقائم و دائم رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے بلوچستان اور پاکستان کا رشتہ لا زوال ہے ۔

بلوچ اور بلوچستان کے عوام نے یوم آزادی کی تقریبات میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اس لازوال رشتے کو کوئی ختم نہیں کر سکتا جشن آزادی کی تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا قمر الدین ،پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سینیٹر روبینہ عرفان ،سیکٹر کمانڈ ایف سی بلوچستان برگیڈئیر راحت صدیق ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر)اورنگزیب بادینی ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،میئر خضدارمیونسپل کارپوریشن میر عبدالرحیم کرد،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ و دیگر کا جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار میں جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب ضلعی انتظامیہ اور قلات اسکاوٹس (ایف سی بلوچستان ) کے زیر اہتمام ایف سی کیمپ کھٹان میں منعقد ہوا جس کی صدارت سیکٹر کمانڈر ایف سی بلوچستان برگیڈئیر راحت صدیق نے کی جبکہ مہمان خاص صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو تھے ۔

تقریب میں سیاسی ،قبائلی عمائدئن ،مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات ،اساتذہ کرام اور عوام الناس سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں تقاریر،نعت ، ملی نغمے ، ٹیبلو ،ا ور دیگر مقابلوں میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد قوم ہیں اور آزاد قومیں اپنی آزادی کی جشن اسی طرح روایتی انداز میں مناتے ہیں آج خضدار میں جشن آزادی کی تقریب میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ جھالاوان کے عوام حقیقی پاکستانی اور محب وطن ہیں بلوچستان سمیت جھالاوان کے عوام کو ملک سے باہر بیٹھے لوگ عوام کوورغلا نہیں سکتے ۔

جشن آزادی کی تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا قمر الدین ،پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سینیٹر روبینہ عرفان ،سیکٹر کمانڈ ایف سی بلوچستان برگیڈئیر راحت صدیق ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ،ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چائیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک عظیم مملکت سے نوازا ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چائیے ہمیں استحکام پاکستان کے حوالے سے بہت کچھ کرنا ہو گا ہم دنیا ئے اسلام کے واحد ایٹمی قوت ہیں ہماری یہ شان اور امتیاز نہ صرف ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔

جہاں جہاں اسلام اور مسلم دشمن عناصر موجود ہیں ہم سے اور ہماری اس امتیازی خصوصیت سے خائف ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ہماری کیا طاقت ہے اور ہم کن کن صلاحیتوں سے لیس ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود کو لسانی ،فرقہ واریت اور علاقائیت کی زنجیر سے جدا کریں قبل ازیں صبح 8.55 منٹ پر ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔

جس کے مہان خاص صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد ظفر علی خان ، میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کرد ،ایس پی خضدار عبدالرؤف بڑیچ ، میونسپل کمیٹی نال کے چیئرمین میر خالد بزنجو ،پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک اور دیگر تھے سردار اسلم بزنجو نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس اور لیویز کی چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے واقعات یہ بتا رہی ہیں کہ کچھ عناصر خضدار کی امن و دوبارہ تہہ و بالا کرنے کی کوششوں و سازشوں میں مصروف ہیں میں پولیس کے آفسران سمیت تمام متعلقہ زمہ داران سے آج دست بستہ التجاع کرتا ھوں کہ وہ اپنی فرائض کو بہتر طریقے سے ادا کرتے ہوئے ایسے عناصر کی بیخ کنی کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے تقریب سے خطاب کے دوران کیا سردار اسلم بزنجو اس موقع پر آبدیدہ ہو گئے اور انتہائی درد بھری انداز میں کہا اس امن کے لئے ہمارے بے شمار لوگ شہید ہو گئے بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں امن نصیب ہوا پولیس آفسران شہر میں اپنی زمہ داریاں بہتر انداز میں نبائیں ۔

خضدار شہر میں ایک قلیل دورانیہ میں یکے بعد دیگر چار پانچ وارداتیں ہوئی ہیں مگر پولیس ایک ملزم کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے یہی واقعات اور ملزمان کی عدم گرفتاری انہیں مزید لوگوں کو نشانہ بنانے کی تقویت دیتی ہے میں واضح کرتا ھوں کہ میں امن کے ماحول کو بد امنی کی جانب لے جانے والے کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کرونگا اوراگر ایسا کچھ ہوا تو میں اپنے عوام کے ساتھ ملکر کسی بھی انتہاء تک جاونگا بہتر یہی ہوگا کہ زمہ دار آفسران بہتر طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور شہر کی امن کو بر قرار رکھیں ان واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کریں