اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے 5 معاونین خصوصی کا تقرر کرلیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے 5 معاونین خصوصی کا تقرر کردیا ہے۔ نئے معاونین میں بیرسٹر ظفراللہ خان، مفتاح اسماعیل، ڈاکٹرآصف کرمانی، ڈاکٹرمصدق ملک اور خواجہ ظہیر احمد شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بیرسٹر ظفر اللہ خان معاون خصوصی، ڈاکٹر مصدق ملک وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان، مفتاح اسماعیل نجکاری کمیشن کے سربراہ جب کہ آصف کرمانی پولیٹیکل سیکریٹری تھے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزرا و وزرائے مملکت کی مجموعی تعداد 47 ہے اور آئین کے تحت کابینہ کے ارکان کی زیادہ سے زیادہ تعداد 49 ہوسکتی ہے۔