|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2017

کوئٹہ+دالبندین+نوشکی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق نوشکی اور چمن میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشگور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص میر داد کو قتل کر دیا،اس کے علاوہ نوشکی کے علاقے احمدوال کے قریب زنگی آباد کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستان اور ایران کو ملانے والی ریلوے پٹڑی پر نامعلوم دہشتگردوں نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب بم کے دھماکے سے دونوں جانب سے پٹڑی کا ایک ایک فٹ حصہ تباہ ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ایف سی موقع پر پہنچ گئی۔

بعد ازاں ریلوے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پٹڑی کی مرمت کا کام مکمل کرلیا۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ٹرینوں کی آمدروفت متاثر نہیں ہوئی،کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بروری تھانہ کی حدود کلی خلی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر خواستی خان ولد عطاء محمد قلندرانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،بلوچستان کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچی زبان کے نامور شاعر کے بھانجے کو قتل کر دیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچی زبان کے نامور شاعر بشیر بیدار کے بھانجے ظہور احمد کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا ،پاک افغان سرحدی شہر چمن میں کھولنا نما بم پھٹنے سے سولہ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق پشین کے علاقے بائی پاس روڈ پر حفیظ الرحمان ٹاؤن میں سولہ سالہ محمد صابر اچکزئی ولد عبدالرزاق اپنے گھر کے باہر ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہا تھا اس دوران کھلونا نما بم پھٹنے سے محمد صابر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کو سول ہسپتال چمن میں طبی امداد فراہم کی گئی،دالبندین نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ،محافظ شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق دالبندین ریلوے پاٹک کے قریب بائی پاس لنک روڈ پر دو پہر کے وقت نامعلوم مسلح افراد ے ڈبل ڈور پک اپ گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے میر عطاء اللہ گمشادزئی عرف پیلے کو قتل جبکہ ان کے محافظ سمیع اللہ کو شدید زخمی کر دیا، جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مسلح افراد واردات کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہسپتال انتظامیہ نے مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ شدید زخمی کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ، تفتیش پولیس انتظامیہ کر رہی ہے