|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2017

کوئٹہ: صوبے کے عوام کے ہردکھ درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور پورے صوبے کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے نجات دینا سیاسی فریضہ سمجھتے ہیں اور ہم ضلع کوئٹہ کے تمام مقامی قبائل کی سطح پر مشترکہ پلیٹ فارم اوریکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسی جدوجہ کو مزیدمنظم کرکے موثر تحریک کے ذریعے صوبے کے تمام قبائل یعنی ژوب سے گوادر اور چمن سے لسبیلہ تک کے عوام کے حوالے سے درپیش مسائل ومشکلات سے نجات کا وسیلہ بن سکات ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے حاجی نظام الدین کاکڑ کے قیادت میں مقامی قبائل کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی تمام قبائل کے موروثی پدری ،بندوبستی وغیر بندوبستی اراضیوں سے متعلق مطالبات کی بھر پور تائید وحمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ صوبے میں قباء کی بندوبستی اراضیوں سے متعصل بلا سمجھوتہ اراضیوں پر قبائل کی حق ملکیت تسلیم کی جائے اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائل کو بیگانگی پر مجبور نہ کیا جائے ۔

کیونکہ اگر ریاستی اداروں،صوبائی حکومت ،وزراء اور انتظامیہ نے مخصوص ذاتی وگردی مفادات کو خاطر قبائل کی حق وملکیت سے انحراف کی تو یہ نہ صرف سلگتے ہوئے مسائل میں مزید اضافے کا سبب بنے گی بلکہ ایک ساز ش کے تحت قبائل اور فیڈریشن کے درمیان دوریوں کا سبب بننے کا بھی ذریعہ ثابت ہوگا ۔

انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ قبائل کو مطمئن کرنے اور ان کی اعتماد کو بحال کرنے کی بجائے قبائل میں منفی طریقوں کے ذریعے قبائل کو اعتماد میں لیئے بغیر قانونی الاٹنمنٹ کے ذریعے قبائل کو دست قریباں کرنے کی منفی سازشیں کی جارہی ہے ایسے اقدامات قبائل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔