کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ وطن سے نفرتوں کے خاتمے ،امن وامان وبھائی چارگی کے قیام کیلئے نکلے ہیں جن قوتوں نے برادر قبیلوں کے درمیان زئی وخیلی کی بنیاد پر نفرتوں کے دیواروں کھڑی کی ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی ان قوتوں کے خلاف میدان عمل میں رہ کر برداشت ،رواداری ،تحمل کی سیاست کو فروغ دیتی رہیگی ۔
چمن میں امن وامان کے قیام ،روز گاری کے مواقع پید اکرنے کے بلند وبانگ دعوے کرنیوالے ذاتی ،گروہی مفادات کو رولیت دے بیٹھے اور چمن کے عوام سماج دشمن عناصر ،اغواء کاروں ،ریزنوں اور چوروں کے حصار میں اجیرن زندگی گزرنے پر مجبور ہیں فکر باچاخان کے سوا تمام دعوے اور وعدے قریب المرگ ہیں لہذا ہم پشتونوں سے ادراک کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود آباد کلی روز الدین محلہ حاجی عبدالغنی ،صالح زئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔شمولیت کرنیوالوں ضلعی صدر اسد خان اچکزئی ،تحصیل چمن صدر گل باران افغان ،محمد ولی ،عزت اللہ ،عبدالہادی اور محمد داؤد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی عبدالرزاق ،عبدالقدوس ،محمد میر ،محمد ولی ،عزت اللہ ،عبدالہادی ،محمد داؤد سمیت 40افراد نے مسلم لیگ نواز سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ چمن ضلع قلعہ عبداللہ کے عوام تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔صحت ،تعلیم ،بجلی ،پینے کے پانی ،ذرائع آمد ورفت اور خاص کر گزشتہ چھ مہینوں سے انٹرنیٹ کے سہولیات ناپید ہیں ۔سرشام اغواء کار ،ٹارگٹ کلرز شریف النفس شہریوں کو تاوان کی غرض سے اغواء اورمزاحمت کرنے پرا ن کی جان لینے کے درپے ہوتے ہیں حکمرانوں کے فرائض میں رعایاں کے جان ومال کا تحفظ بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں جس میں وہ مکمل طورپر ناکافی سے دو چار ہیں ۔
چمن ،قلعہ سیف اللہ کے عوام شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ترس رہے یں ۔روز گار کے مواقع ناپید ہیں ۔آئے روز بارڈر کی بندش سے غریب مزدور اور متوسط تاجربرادری گونا گوں مسائل کا شکا رہیں ۔ایسے حالات میں ہم اولس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں اورحکمرانوں کی بلندو بانگ دعوؤں کا ادراک کریں ۔بعد ازاں رہنماؤں کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا ۔
وطن سے نفرتوں کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے عوام ساتھ دے ،اصغر اچکزئی
وقتِ اشاعت : August 18 – 2017