کوئٹہ: بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایف سی اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ انیس اہلکاروں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق ایف سی سوئی رائفلز کے اہلکاروں کا ٹرک کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب سامنے سے آنے والی ٹوڈی کار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا۔
ٹرک کوئٹہ سے سکھر جانیوالی کار پر جاگراجس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار ایف سی اہلکار نائیک شیر زمان ، گاڑی میں سوار 11سالہ عبدالہادی اور9سالہ ریشماجاں بحق ہوگئیں ۔ حادثے میں انیس ایف سی اہلکار سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔
جاں بحق ہونیوالے بچوں کی لاششوں کو سول ہسپتال سبی میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ حادثے میں زخمی اہلکاروں میں عاقل نواز ،صغیر احمد ، محمد اسماعیل ، غلام شبیر ، عزیز اللہ ، محمد افضل ، گل باز، تصور حسین ، لیاقت علی ، عبداللہ خان ، سلیم ، اظہر نواز، عامر ضیاء ، محمد سرور، خالد، خالد ، ثقلین عباس، نیک بہادر،نثار احمد شامل ہیں۔