|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2017

کوئٹہ: صوبائی دارالحکو مت میں پرائس کنٹرول کمیٹی فعال، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اشیا ء خورو نوش سمیت 36روز مرہ اشیاء کا نرح نا مہ جاری کردیا احکامات کی خلاف ورزی کر نے والے دکانداروں کے خلاف جرمانے اور کاروائی کا حکم ۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ جو ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے چےئر مین بھی ہیں کی جانب سے کوئٹہ شہر میں اشیا ء خورد ونوش سمیت دیگر اشیاء کا نر خ نامہ جاری کردیا ہے

کوئٹہ میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 720روپے،50کلو گرام تھیلے کی قیمت 1778،ڈالڈا گھی کی قیمت 135روپے،مقامی گھی فی کلو 117روپے ،مقامی تیل فی لیٹر 135روپے،سپر با سمتی چاول کی قیمت 122روپے،ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت95،سیلہ چاول کی قیمت113روپے ،دال چنا کی 122 روپے،دال مونگ167روپے،سفید چنے131روپے،دال ماش 234روپے،دال مسور122روپے فی کلو،بیسن130روپے کلو، ڈیری فارمز پربھینس کے دودھ کی قیمت 80روپے جبکہ دکانوں پر 85روپے فی لیڑ مقرر کی گئی ہے۔

دہی 90روپے ،مٹن 650روپے فی کلو،بیف بغیر ہڈی400جبکہ ہڈی والا350روپے فی کلو مقر ر،ہو ٹلو ں پر دال اورسبزی کی فی پلیٹ63روپے ،مٹن کڑاہی 850روپے اور چکن کڑاہی 450روپے فی کلو ،بھنا 90روپے ،قیمہ 90روپے ،ڈھائی سو گرام کا مٹن روسٹ 225روپے ،پکوڑ ے 170روپے فی کلو ،200گرام کا سنگل نان 10جبکہ ڈبل نان 20روپے فروخت کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دودھ والی چائے کا کپ20روپے،سبز چائے کا کپ 10روپے،کالی چائے کے کپ کی قیمت بھی10روپے مقر ر،شہریوں کے لئے اب بال کٹوانے کے لئے بھی ریٹ فکس کر دئیے گئے ہیں شہر کے اندر واقع حجا م سے بال کٹوانے کے100 روپے جبکہ شہر سے باہر واقع حجام سے بال کٹوانے کے 80روپے ادا کرنے ہونگے۔

داڑھی بناوانے کا ریٹ 50روپے مقرر جبکہ بالوں پر مکمل مشین لگوانے کے لئے بھی50روپے لئے جائیں ۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے حکم نا مے میں احکامات جاری کئے ہیں کہ یہ نرخ نامہ تمام دکانوں پر وضع کیا جائے گا اور کوئی بھی دکاندار یا ڈیلر ان اشیا ء کی فروخت سے انکار یا اس نرخ نامے سے ہٹ کر ریٹ پر اشیاء فروخت نہیں کر ے گا حکم نا مے کی خلاف ورزی کر نے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لا تے ہوئے 10ہزار روپے جرمانہ اور سزا بھی دی جا سکے گی۔