|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کے درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران بینچ کے ایک رکن نے ضمانت منظور کر لی جبکہ دوسرے رکن نے درخواست ضمانت مسترد کر دیں درخواست ضمانت پر فیصلہ اب ہائیکورٹ کے ریفری جج جسٹس اعجاز سواتی دینگے ۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ مشتمل بینچ نے کی جسٹس ہاشم کاکڑ نے ملزم کی دولاکھ روپے کے عیوض ضمانت منظور کر لی بینچ کے دوسرے رکن چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی نے درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

درخواست ضمانت پر فیصلہ اب ہائیکورٹ کے ریفری جج جسٹس اعجاز سواتی دینگے جبکہ رکن صوبائی مجید خان اچکزئی کو عدالت میں پیش کیا انسداد دہشتگردی کے جج کے رخصت کے باعث سیشن جج ارشد محمود کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے مجید خان اچکزئی کے خلاف دو کیسز کی سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت میں نے ملزم کی265 کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع کی عدالت نے کیسز کی سماعت28 اگست تک ملتوی کر دی۔