کوئٹہ: کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اجازت کے بغیر بنائی جانیوالی رہائشی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیل کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ کیو ڈی اے عبدالمالک خلجی کی سربراہی میں ٹیم نے چشمہ اچوزئی کے قریب ایک نجی رہائشی اسکیم کو سیل کردیاگیا۔عبدالمالک خلجی کے مطابق شہر میں ایک سو اٹھائیس اسکیمیں بغیر این او سی کے بنائی گئی ہیں جن کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں اب دو دنوں کے دوران سیل کرکے بند کردیا جائیگا۔
کوئٹہ، بغیر اجازت بنائی جانیوالی رہائشی اسکیموں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : August 20 – 2017