|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد پولیس نے دو مختلف کارروائی کرتے ہوئے تین مغوی بچوں کو بازیاب کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا دو واقعات کے ملزمان فرار ہوگئے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ظہور بابر آفرید ی کی خصوصی ہدات پر ایس ایچ او پولیس تھانہ خان کوٹ غلام سرور مینگل نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ گرفتار ملزم عبدالنبی کی نشاندہی پر بچہ بند کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر 25جولائی کو اغواء کیئے گئے تین بچے اللہ بخش نور جان اور کٹہ خان کو بازیاب کر لیا جبکہ ملزمان خاموشی سے فرار ہوگئے ۔

دوسرے واقعہ میں ایس ایچ او نوتال نے مقام بتائے بغیر دعوی ٰکیا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر بسوں ویگنوں کے مسافروں کو لوٹنے والے چوروں کی کمین گاہ پر چھاپہ مار کر اسلحہ بر آمد کیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے دو اہم واقعات میں ملزمان فرار ہونے سے مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی عدم گرفاری پر آفیسران نے سخت بھرتی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے کیونکہ ایس ایچ او پولیس تھانہ خان کوٹ کے علاقے سے 24روز قبل اغواء ہونے والے تینوں بچوں کے اغواء کے واقعات سے میڈیا لاعلم تھا اچانک تینوں بچوں کی بازیابی کی خبر سے میڈیا میں ہل چل مچ گی ہے ۔