کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص، صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، صوبائی امیر پنجاب مولانا قاری کامران اکمل ودیگر نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی نئی کتابوں سے اسلام پاکستان اور فوج ے کارناموں سے متعلق اسباق نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ ملک میں سیکولر قوتیں اسلامی تہذیب وثقافت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں تاکہ ہماری نئی نسل اپنے دین اور تہذبی سے بیگانہ ہو جائے اور ہمارے اکابرین کی قربانیوں کو پاؤں تلے دبانا چاہتے ہیں۔
لیکن جمعیت علماء اسلام نظریاتی سیکولر قوتوں کے ناپاک عزائم کو کبھی نہیں ہونے دینگے، حکومت پنجاب فوری طور پر نصاب سے خارج شدہ مضامین کو داخل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ملک خیرات میں نہیں ملا ہے بلکہ یہ ڈیڑھ صدی پر محیط قربانیوں کے بدلے ملی ہیں، ایک اسلامی فلاحی ریاست کا حصول ہمارے اکابرین کا خواب تھا۔
جنہوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ملک کو حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولر نظام کو کبھی قبول نہیں کرسکتے ہیں، ملک کو ہمیشہ نقصان ان سیکولر قوتوں نے پہنچایا ہے، نظام میں بار بار تبدیلی صرف امریکہ کی خوشنودی کیلئے ہورہے ہیں، امریکہ نواز اور قادنیت نواز قوتیں ملک میں نصاب تعلیم سے اسلام کے حقائق اور آباؤ اجداد کے تاریخی کارنامے کو مسخ کرنے چاہتے ہیں۔
نوجوان نسل کے مستقبل کو کسی کی مفادات کیلئے داؤ پر نہیں لگا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی قرآنی تعلیمات اور اپنے تاریخ سے روشناس کرانا علماء کی ذمہ داری ہے ، قیام امن اور ملک کی استحکام کیلئے اسلامی تعلیمات سے نئے نسل کو روشناس کرانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی سیکولر قوتوں کی راہ میں رکاوٹ بن کر رہیں گے، اور ان کے ناپاک عزائم کو بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتابوں سے اسلام پاکستان اور فوج کے کارناموں کو نکالنا قبول نہیں، جمعیت نظریاتی
وقتِ اشاعت : August 20 – 2017