گوادر : مشر قی ساحل کے کنارے پانچ موضع جات کی اراضی کی سٹلمنٹ منسوخ کر کے مقامی آبادی کے ساتھ حق تلفی کی گئی۔ ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثر ین کو براہ راست فاعدہ ملناتھا۔ حکومت تعمیر اور تر قی سمیت سی پیک کے ثمرات کی تعر یف کررہی ہے دوسری طرف مقامی آبادی کو حق ملکیت سے محروم رکھا گیا جو وعدوں کی نفی ہے۔
مشرقی ساحل کے کنارے اراضی کی منسوخ کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار پی پی پی مکران کے سیکر یڑی اطلاعات یوسف فریادی، جنر ل سیکر یڑی علی داؤدی، ضلعی جنرل سیکر یڑی عدنا رئیسی اور صوبائی کونسل کے ممبر نزیرآسکانی نے پر یس کلب میں منعقدہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ سی ایم کی ہدایت پر مشرقی ساحل کے کنارے واقع اراضی کو پانچ موضع جات جس میں نگوری وارڑ، بلوچ وارڑ، گزروان وارڑ ، کولگری وارڑ اور شادو بندوارڑ شامل ہیں بیک جنبش قلم منسوخ کیا گیا تھا یہ اراضیات گوادر کے مقامی آ بادی کی ذاتی ملکیت تھے جنکو دیمی زر ایکسپر یس وے کے منصوبے سے منفعت ملنا کی توقع تھی لیکن مقامی آبادی اس حق سے محروم رکھا گیا جس کی وجہ بد عنوانی بتائی گئی۔
لیکن کیا حکومتی ادارے یہ نہیں دیکھتے کہ گوادر میں ہر شعبہ میں کر پشن کی بات کی جاتی ہے مگر وہاں کسی کو کچھ نظرنہیں آتا دکھائی صرف مقامی آبادی کی ملکیت دیتا ہے کر پشن محض بہانہ تھا یہ سب کچھ بد نیتی کی بنیاد پر کیا گیا تاکہ مقامی آبادی کو ہر چیز سے محروم رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے مقامی آبادی کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی پر روز اول سے لیکر تاحال خاموش ہے جس سے لگتا ہیکہ ایم پی اے عام آدمی کانہیں بلکہ چند گروہ کا نمائند ہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس زیادتی کے علاوہ مقامی آبادی کو بنیادی سہو لیات بھی میسر نہیں بجلی کے بحران سے صارفین تنگ ہیں گوادر شہر کو روزانہ چار سو ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جا تا ہے مگر آبادی پھر بھی پیا سا ہے اور بیس دن کے بعد شہر یوں کو پانی سپلائی کیا جا تاہے جس سے گوادر کی آبادی کو روز مرہ کی معمولات نھبانے میں مشکلات کاسا منا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گوادر کو تعمیر اور ترقی کی بلند یوں تک پہنچانے کا وعدہ کررہی ہے اور سی پیک منصو بے کو خطہ کی خوشحالی کا اہم ذریعہ قرار دیا جارہا ہے لیکن دوسری طرف مقامی آبادی سے ان کی اراضی ہتھیالی گئی اس ترقی کو کیونکر مقامی آبادی اپنے مفادمیں سمجھے اگر حکومت مقامی آبادی کی خوشحالی کے لےئے مخلص ہے تو مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی عملی صورت میں کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی عام آدمی کے بنیادی تحفظ کی حامل جماعت ہے گلگت سے لیکر گوادر تک پی پی پی عوام کے مسائل کے حل کے لےئے جد و جہد کررہی ہے گوادر میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لےئے پی پی پی نے موثر آ واز اٹھائی ہے اس لےئے پی پی پی گوادر کی مقامی آبادی کے ساتھ روا رکھی گئی زیادتیوں کے خلاف خاموش نہیں بھیٹے گی صو بائی حکومت مشرقی ساحل کے کنارے واقع مقامی آبادی کی اراضیات کی منسوخی کا فیصلہ واپس لیکر ان کو بحال کر ے بصورت دیگر پی پی پی سخت احتجاج کر ے گی۔
گوادر ساحل کنارے اراضی کی منسوخی کافیصلہ واپس لیا جائے، پیپلز پارٹی
وقتِ اشاعت : August 21 – 2017