|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2017

کوئٹہ : جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے رہنماعلی مددجتک کی جانب سے سراج الحق پر الزامات وبے جاتنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ علی مدد جتک ملک کے دیانت دارعوامی خدمتگار انقلابی لیڈر سراج الحق اور عالمی تحریک جماعت اسلامی پرالزامات لگانے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کریں ۔

آئینے میں اپنی اور اپنی پارٹی کے سیاہ کارنامے بھی دیکھ لیں سراج الحق نے کبھی کسی پر الزام نہیں لگایا بلوچستان کو ریگستان بنانے ،مسخ شدہ لاشیں دینے ،جوانوں کو غائب ولاپتہ کرنے ، بم دھماکے ،لاشوں کی سیاست اور بدامنی شروع کرنا پیپلزپارٹی کے سیاہ کارنامے اور بلوچستان کے مظلوم عوام کو دینے والے تحفے ہیں ۔

ان جرائم کو دیکھ بلوچستان کے محب دین ووطن عوام پیپلز پارٹی کو کسی صورت معاف نہیں کریگی بلوچستان کو پیپلز پارٹی نے بہت پیچھے کی طرف دھکیل دیا علی مددجتک پھر کچھ لوگوں کے ضمیر خرید کرپیپلز پارٹی کو مصنوعی سہارا دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں جس میں یہ ناکام ہوں گے۔ 

علی مدد جتک سستی شہرت کے پجاری ہے ۔علی مددجتک صاف ستھری قیادت پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور جماعت اسلامی سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو دولخت کر دیاعلی مددجتک عام لوگوں کو قبائلی سردار ونواب بنا کر پیسوں سے خرید کر پارٹی میں کچھ عرصے کیلئے بھرتی کرکے پیپلزپارٹی کو کسی صورت بھی عوامی نہیں بناسکتی علی مددجتک سستی شہرت کیلئے عالمی تحریک جماعت اسلامی اور انقلابی لیڈرسراج الحق پر الزامات لگانے سے پہلے بلوچستان کے عوام کو کرپشن ومسخ شدہ لاشوں کے تحفے دینے کے جواب قوم کو دیں ۔

رکشے پر اسمبلی آنے کے بعد کرپشن ولوٹ مارکے ذریعے کروڑ پتی ارب پٹی بننے والوں کو صاف ستھری عوامی انقلابی قیادت سراج الحق پر بے جا تنقید والزامات زیب نہیں دیتا ۔علی مددجتک حادثاتی طور پر پیپلز پارٹی میں آئے اور بدقسمتی سے کسی کی آشیر باد سے ممبر اسمبلی بھی بن گیے ۔

علی مددمصنوعی وکرپٹ طریقے اپنے آپ کو لیڈرشو کرنے کا خواب نہ دیکھے بلوچستان کے عوام باشعور ہوگئے ہیں کرپشن کو دوام دینے ،بدامنی ومسخ شدہ لاشوں کی سیاست بلوچستان میں شروع کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی اورنہ ہی آئندہ پیپلز پارٹی اور علی مددجتک جیسی کرپٹ مافیا پر عوام اعتماد کریگی ۔