|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2017

خضدار :  ضلع خضدار میں ایک غیر سیاسی تنظیم کے رپورٹ کے مطابق 20 ہزار سے زائد لوگوں کو قومی شناختی کارڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ ہزاروں لوگ ملک کے قومی انتخابات میں رایہ دہی سے محروم ہونے کے ساتھ بیرون علاقہ سفر کرنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے دیہی علاقوں گاج کولاچی ، کنجڑ ماڑی مولہ کے وسیع وعریض پہاڑی علاقوں کے مکینوں ، زہری کے دور دراز علاقوں آڑینجی سارونہ کے علاقوں سمیت خضدار شہر کے قریبی علاقوں کے ہزاروں لوگ قومی شناختی کارڈ قومی شناخت سے محروم ہیں۔

اس تعداد میں قومی شناخت سے محروم ہونے کی بنیادی وجہ لوکل سرٹیفکٹ کے حصول کے مشکل ترین طریقہ کار ہے اراضیات کی کھتونی مقامی لوکل ممبران کی تصدیق کے ایسے مشکل مرحل ہیں کہ لوگ تھک ہار کر شناختی کار ڈ کی حصول سے بے زار ہو جاتے ہیں ۔

دوسری جانب چند ہزار رورپیہ کے عوض لوکل سرٹیفکٹ قومی شناختی کارڈ چند گھنٹوں میں فراہم کی جاتی قومی شناختی کارڈ کی حصول کی مشکلات میں ایک اہم مشکل بلوچستان کے سب سے بڑے ضلع خضدار میں نادراآفسزکی کمی اور ان میں عملہ کی شدید کمی نادر آفس میں کام چور عملہ ہے۔

جو سسٹم خراب ہونے و دیگر بہانے کرکے لوگوں کو شناختی کارڈ کی حصول سے بھگانے پر مجبو ر کردیتے ہیں دوسری جانب خضدار سے منٹکب قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران وفاقی و صوبائی ممبران لوگوں کے اس اہم ضرورت سے مکمل بے خبر دکھائی دیتے ہیں۔